Pakistan

KARACHI WEATHER

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں جنوب مغرب سے 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں سکھر، شکارپور، کندھ کوٹ، تنگوانی، کرم پور اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
تیز ہواؤں اور بارش کے باعث متعدد اضلاع میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ جس کے باعث لاڑکانہ، دادو، شکارپور، جیکب آباد، نوشہروفیروز سمیت کئی اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔ترجمان سیپکو کے مطابق سکھر، لاڑکانہ اور دادو سرکل کے 132 کے وی کے 44 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے، سیپکو کی ٹیکنیکل ٹیمیں بجلی کی بحالی میں مصروف ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں جنوب مغرب سے 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہوا میں ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *