Pakistan

IMRAN KHAN

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں جبکہ حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو وزیر توانائی بنا دیا گیا ہے، شبلی فراز کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے وزارت اطلاعات واپس لے کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *