Entertainment

ARMY CHIEF AFGHAN AMAN AMAL

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پرامن مستحکم اور ترقی کرتا افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور مسز انجیلا اگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پرامن مستحکم اور ترقی کرتا افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ توقع ہے پاک امریکا کا ہر شعبے میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔دوسری جانب امریکی ناظم الامور مسز انجیلا نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے، افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لیے امریکا تعاون کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *