Pakistan

SKATE BOARD

اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری مذہبی جماعت کے احتجاج سے پریشان ہیں۔۔سڑکیں بند ہونے کے باعث بڑی تعداد گھروں پر رہنے پر مجبور۔انٹرنیٹ اور موبائل کی سہولت سے محرومی نے مشکلات اور بڑھا دی ہیں مذہبی جماعت کے احتجاج نے جڑواں شہروں کے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔راولپنڈی سے اسلام کو ملانے والی مری روڈ بند۔موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی کچھ علاقوں میں بند کردی گئی۔۔احتجاج کی وجہ سے اٹھال چوک بہارہ کہو، لیاقت باغ، ترنول میں سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے،اسلام آباد سے اسٹیڈیم روڈ جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، اسلام آباد میں ڈھوکری چوک، کشمیر چوک، روات ٹی چوک کرار، ترنول، ‏فیض آباد، آئی جے پی روڈ سے متبادل روٹس فراہم کر دیئے گے۔۔۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں بروقت روانہ ہوں گی لہذا مسافروں سے گزارش ہے کہ وقت نکال کر ‏ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوں ،جڑواں شہروں کے باسی مذہبی جماعت کے احتجاج سے پریشان اسلام آباد اور راولپنڈی میں کئی مقامات پر سڑکیں بند کئی مقامات پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *