Pakistan

RAMAZAN SOPS

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں صوبے بھر میں نافذ پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔۔کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک جاری رہیں گے جب کہ جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ کوروناوباسےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکم نامہ آگیا مساجدو امام بارگاہوں میں نماز کےلیےکارپیٹ کےاستعمال پرپابندی عائد کردی گئی پچاس سال سےزائدعمرکےافراد ،بچے یا ایسے افراد جنہیں نزلہ یا کھانسی ہو انہیں مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازیوں کیلئے ماسک لازمی قرار۔جبکہ چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا اسپیس محکمہ داخلہ کے مطابق۔ تجارتی سرگرمیاں صبح چھ سے رات آٹھ بجے تک کرنے کے احکاما ت ہیں ۔جمعہ اور اتوار کاروبار بند رہےگا۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلوں میں انڈور سروس کی اجازت نہیں جبکہ آؤٹ ڈورسروس رات دس بجے تک ہوگی۔ تفریحی مقامات ۔ سینما، مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔۔شادی بیاہ ،سماجی، سیاسی، ثقافتی تقریبات اور کھیلوں پر پابندی ہوگی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *