International

OPCW Confirms Use Of Chemical Weapon In Syria

شم اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرانے کا ذمے دار نکلا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے او پی سی ڈبلیوکا کہنا ہےکہ اس بات کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ شامی فضائیہ نے باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں کلورین بموں کا استعمال کیا تھا۔’آرگنائزیشن فار دی پروہیبیٹیشن آف کیمیکل ویپن‘ (او پی سی ڈبلیو) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ نے2018 میں سرقاب شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ رہائشی علاقے پربیرل بموں کے ذریعے زہریلی کلورین گیس پھینکی تھی۔اگر چہ باغیوں کے زیر تسلط علاقے ال تلیل میں بیرل بموں کے ذریعے گرائی گئی اس کلورین گیس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی تاہم درجنوں افراد اس کیمیائی زہر سے متاثر ہوئے تھے، اور ان میں کافی عرصے تک جی متلانے، چکر آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں تنگی، کھانسی اور چھینکوں کی علامت سامنےآتی رہی تھی۔او پی سی ڈبلیو کی اس رپورٹ پرشامی حکومت نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔شام اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرانے کا ذمہ دار نکلا،بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف
شامی فضائیہ نے2018 میں سرقاب شہر میں بیرل بموں کے ذریعے زہریلی کلورین گیس پھینکی تھی،رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *