Pakistan

MANGHOPIR ROAD GOVERNOR

گورنر سندھ منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کوشش ہے کہ گرین لائن منصوبے کا چودہ اگست تک افتتاح کر دیں۔بنارس چوک پر سابق میئر کراچی وسیم اختر کے ساتھ منگھوپیر روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ روڈ کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں کئی مشکلات درپیش آئیں ایک اعشاریہ آٹھ ملین کی پائپ لائن ڈالی تو ٹینکر مافیہ نے پائپ لائن کو نقصان پہنچایا۔ اسپیس گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے گرین لائن بس منصوبے کو چودہ اگست تک فعال کر دیں لیکن بسوں کی آمد تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کا شمار ملک کی بہترین کمپنیز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے درخواست کی کہ ایدھی لائن سے متصل سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔گورنر سندھ منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا کوشش ہے کہ گرین لائن منصوبے کا 14اگست تک افتتاح کر دیں،گورنر سندھ عمران اسماعیل روڈ کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں کئی مشکلات درپیش آئیں ،گورنر سندھ عمران اسماعیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *