Entertainment

UROOSA ACTOR

موٹاپے کو متعدد بیماریوں کی جڑ تصور کیا جاتا ہے اور پھر شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے اداکار خصوصاً خواتین فنکار اپنے وزن کے حوالے سے بہت احتیاط برتتی ہیں اور فٹ رہنے کے لیے باقاعدہ ورزش کے ساتھ اپنی ڈائٹ کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں۔
عروسہ صدیقی کی اداکاری کو مداحوں نے موٹاپے میں بھی بہت پسند کیا لیکن اس کے باوجود اداکارہ نے خود کو انڈسٹری میں مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنا وزن کم کرنے پر بہت محنت کی۔ متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور پاکستانی اداکارہ عروسہ صدیقی کی موٹاپے اور وزن کم کرنے کے بعد کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔
عروسہ صدیقی کو انڈسٹری میں قدم رکھنے کے وقت سے ہی بھاری بھرکم جسم کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا گیا اور ڈرامہ میں ان کی اداکاری نے سب کو بہت متاثر بھی کیا۔لیکن اداکارہ نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی اور پھر ہمت نہ ہاری، تین سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد عروسہ صدیقی آج ایک بالکل ہی مختلف روپ میں نظر آتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *