Pakistan

RAMZAN CHAND

رمضان المبارک کے چاند کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 13 اپریل بروز منگل پشاور میں ہوگا۔ میٹ آفس کا کہنا تھا کہ 13 اپریل کو لاہور شہر میں مطلع صاف رہے گا جس کی وجہ سے رمضان کا چاند باآسانی دیکھا جا سکےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں میں ہونگے اجلاس میں چاند سے متعلق موصول ہونے والے شہادت پر رمضان کے چاند کے اعلان کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منائیں گے۔ اتوار کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ ہی منائی جائے گی۔قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے۔میٹ آفس کا کہنا تھا کہ 13 اپریل کو لاہور شہر میں مطلع صاف رہے گا جس کی وجہ سے رمضان کا چاند باآسانی دیکھا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *