Pakistan

PPP ISTEFY

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر بھجوا دیے۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر استعفیٰ پہنچایا۔
پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے عہدوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور قمرالزمان کائرہ نے استعفے پی پی رہنما نیئر حسین بخاری کو جمع کرائے۔نیئر حسین بخاری نے استعفے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ بھجوا دیئے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر تھے۔راجہ پرویز اشرف نے سینیئر نائب صدر جبکہ شیری رحمان نے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دیا۔ قمرالزمان کائرہ نے پی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفی دیا۔پیپلزپارٹی نے استعفوں میں پی ڈی ایم سےعلیحدگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ متن میں درج ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے دیتے ہیں۔دوسری جانب رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کا پی ڈی ایم سے راستہ الگ کرنے والوں کیلئے کہنا ہے کہ جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں، ان کا اپنا راستہ ہے اور پی ڈی ایم کا اپنا راستہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کو استعفے بھجوا دیئے نیر بخاری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر استعفیٰ پہنچایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *