International

Minneapolis

امریکی شہر منیایولیس میں سیاہ فام شہری پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔۔۔سیاہ فام کی ہلاکت پر شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔۔شہر کے میئر نے مکمل کرفیو لگادیا۔۔اسکول کالج کاروبار سب بند امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا واقعہ اسی مقام کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ سال سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت ہوئی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مینیاپولس شہر کے شمال میں واقع شہر بروک لائن سینٹر میں پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ اپنی گاڑی میں ہی ہلاک ہوگیا۔ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مینیاپولس اور بروک لائن سینٹر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس پر بروک لائن کے میئرنے شہر میں کرفیو نافذ کردیا جب کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے بروک لائن سینٹر میں پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر شہری پر فائرنگ کی سیاہ فام نوجوان گولی لگنے سے اپنی گاڑی میں ہی ہلاک ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *