International

EAST AFRICA

مشرقی افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک جبوتی میں 60 تارکین وطن کو لیکر جانے والی کشتی سمندر میں الٹ گئی، 34 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی کی منزل کیا تھی اور وہ کس علاقے سے کشتی میں سوار ہوئے تھے۔ اس علاقے میں خوشحال مستقبل کے لیے شہریوں کی بڑی تعاد غیر قانونی طور پر خلیجی ممالک جانے کی کوشش میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔
گزشتہ ماہ مارچ میں بھی کشتی میں 200 افراد کی موجودگی کی وجہ سے وزن زیادہ ہوگیا تھا اور راستے میں انسانی اسمگلروں نے 80 افراد کو سمندر میں پھینک دیا تھا جن میں سے 20 ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *