Pakistan

DHARNA MAJOR CITIES OVERALL

مذہبی جماعت کے احتجاج نے ملک کے تین بڑے شہروں میں نظام زندگی کو مفلوج کردیا۔۔سڑکیں بند ہونے پر شہری کئی کئی گھنٹے گاڑیوں میں گزارنے پر مجبور ہوگئے۔سخت گرمی اور ٹریفک جام کی وجہ سے کراچی ۔لاہور اور اسلام آباد کے شہری سخت اذیت میں مبتلا رہے۔کئی مقامات پر ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں مذہبی جماعت کے احتجاج سے ملک کے تین بڑے شہروں کے شہری پریشان۔۔کراچی میں دھرنے سے پورے شہر کا ٹریفک جام ہوگیا۔۔مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ۔آئی آئی چندریگرروڈ۔ٹاور تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔۔آفس سے تھک ہار کر گھر کے لئے نکلنے والے۔۔ دوہری اذیت کا شکار ہوگئے۔ کئی مقامات پر ایمولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کا مشورہ دے دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری صدر۔گارڈن۔سہراب گوٹھ۔نارتھ کراچی ۔کورنگی ۔حب ریور روڈ کے راستوں کو استعمال نہیں کریں اسپیس لاہور میں احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔بائیس مقامات پر سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کا پہیہ جام ہوگیا۔لاہور میں ٹریفک بحال کرانے کی کوشش میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ اسپیس اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی مذہبی جماعت کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر دھرنے کی وجہ سے جڑواں شہروں کےشہری سخت اذیت سے دوچار رہے ۔ اسلام آباد راولپنڈی میں انتظامیہ نے پولیس کو تمام راستے کھلوانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مذہبی جماعت کے احتجاج سے ملک کے بڑے شہروں میں نظام زندگی مفلوج 3بڑے شہروں میں شہری کئی کئی گھنٹے گاڑیوں میں رہنے پر مجبور کئی مقامات پر ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں کراچی کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند،لاہور میں 22مقامات پر احتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *