Pakistan

All Over pakistan religious party protest

اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے جاری احتجاج اور دھرنے کےسبب نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ متعدد سڑکوں اور قومی شاہراہوں کومکمل بند کر دیا گیا ۔ ۔نوابشاہ، دادو کشمور ،فیصل آباد ، ملتان روڈ، صادق آباد ، سرگودھا ،شیخوپورہ ، راولپنڈی میں مظاہرے سے ٹریفک جام میں ایمبولنسزبھی پھنس گئیں جس کے باعث ٹریفک میں پھنسے مریضوں کواسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا ایک مذہبی جماعت کے کارکنان کی جانب سے سندھ ، پنجاب ،آزد کشمیر ،بلوچستان کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے تما روڈ اور ہائی ویز بلاک کر دیئے ۔ ۔ سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک بلاک ہوگیا ہے۔ منٹو ں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو نے لگا ہے ۔ ۔اٹک روڈ بلاک ہونےسےپشاور،راولپنڈی،اسلام آباد اور دیگرعلاقوں کوجاننےوالی ٹریفک معطل ہو گیا ۔ اسپیس اندرون شہر مذہبی جماعت کے کارکنا ن نے ٹائرجلائے ۔چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی۔ ملتان میں احتجاج کے باعث شہر بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ۔ سیالکوٹ ، عارف والا، پاکپتن ، فوارہ چوک میں پولیس کی بھاری نفری اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اسپیس راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے میٹروبس سسٹم کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ خضدار میں قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ جس سے خضدار کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کے کارکنان کا احتجاج اور دھرنے کےسبب نظام زندگی مفلوج مظاہروں کے دوران متعدد سڑکوں اور قومی شاہراہوں مکمل طور پر بند کر دیا گیا مظاہرے سے ٹریفک کے نظام میں تعطل پیدا ہوا، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بن گیئں ٹریفک میں پھنسے مریضوں کواسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *