headline, International

WHO

عالمی ادارہ صحت نے کورونا میں اضافے کی اہم وجہ بتادی، مارگریٹ ہیرس کے بقول ویکسین آنے کے بعد یہ وبا ختم ہوجائے گی یہ تاثر ثراثر غلط ہے،عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑنا کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ویکسین کو نجات دہندہ سمجھنے کے باعث ہو رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں وائرس کی نئی اقسام، حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنا اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹنے جیسسی غلط فہمیاں شامل ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس کے بقول وبا میں اضافے کی ایک اور وجہ یہ غلط تاثر بھی ہے کہ ویکسین آنے کے بعد اب یہ وبا ختم ہو جائے گی اور لوگ اسی غلط فہمی کا شکار ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا میں اضافے کی اہم وجہ بتادی ویکسین آنے کے بعد یہ وبا ختم ہوجائے گی یہ تاثر ثراثر غلط ہے، ترجمان ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *