Pakistan

SADIQABAD MINI TRACKER RELLAY

صادق آبادکےننھے بچوں نے نکالی منی ٹریکٹرز پر پاکستان زندہ باد ریلی‘،،تین سالہ ٹریکٹرڈرائیور نے 1300سی سی کارکھینچ کر سب کو حیران کردیا صادق آباد میں ننھے منے بچے وطن سے محبت کے اظہار کیلئے سڑک پرآگئے اور اپنے کھلونا ٹریکٹرز پر پاکستان زندہ باد ریلی نکالی بچوں نے اپنے ٹریکٹرز کو پاکستانی پرچموں سے سجایا ہوا تھا اور ہاتھوں میں بھی پرچم تھام رکھے تھے،،ننھے ڈرائیورز کیلئے یہ ٹریکٹرز صادق آباد کے ہنر مند نے تیار کیے ہیں ٹریکٹرز زراعت کے شعبہ کا اہم ٹول ہے اسی مناسبت سے بچوں نے مقامی ثقافت کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کیا ان ٹریکٹرز کے ساتھ ٹرالی بھی بنائی،جس پر پچاس کلو تک کا وزن باآسانی یہ ٹریکٹرز کھینچ سکتا ہے اس موقع پرتین سالہ ڈرائیورکو1300سی سی کار کو اپنے منی ٹریکٹر کے ذریعے کھینچنے کا چیلنج دیا گیا جو اس نےاپنے ٹریکٹر پردو ننھےساتھیوں کوبٹھاکرپورا کیا منتظمین کا کہنا ہے کہ اس ریلی کا مقصد بچوں میں وطن کی محبت کو اجاگرکرنااور انہیں دیہات اور زراعت کے متعلق روشنائی دینا ہے صادق آبادکےننھے بچوں نے نکالی منی ٹریکٹرز پر پاکستان زندہ باد ریلی بچوں نے اپنے ٹریکٹرز کو پاکستانی پرچموں سے سجایا تین سالہ ٹریکٹرڈرائیور نے 1300سی سی کارکھینچ کر سب کو حیران کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *