Entertainment

PSL 6 Match

کرکٹ کے میدانوں سے شائقین کے لئے ایک اور بڑی خوش خبری آگئی۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے سیزن سکس کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا جبکہ فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کیلئے کھلاڑی 22 مئی کو بائیو ببل میں رپورٹ کریں گے ۔ پی ایس ایل سیزن چھ کے بقیہ میچز کیلئے یکم جون سے میلہ کراچی میں سجے گا۔ملکی و غیر ملکی کھلاڑی بائیس مئی سے سات روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ اسپیس پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہونگے۔کوالیفائر اور ایلیمنٹرز بالترتیب 16، 17 اور 18 جون کو ہوں گے۔فائنل معرکہ 20 جون کوہوگا۔دو ڈبل ہیڈرز کے علاوہ تمام میچز شام پانچ بجے شروع ہوں گے۔تماشائیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔ اسپیس بائیو سیکیور ببل غیرملکی کمپنی بنائے گی جبکہ بائیو سیکیور ببل میں تمام افراد سے سختی سے پروٹوکولز پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری بھی اسی کمپنی کے حوالے کی جائے گی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے شروع ہوں گے لیگ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا پی ایس ایل کیلئے کھلاڑی 22 مئی کو بائیو ببل میں رپورٹ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *