Entertainment

INFOTAINMENT

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز نت نئی دلچسپ اور سبق آموز ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر اب کی بار جس واقعے کی ویڈیو سامنے آئی اُسے دیکھ کر صارفین ششدر رہ گئے۔ جا نتے ہیں اس رپورٹ میں سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر ایک سبق آموز ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ہنس کو دو چیتوں سے لڑتے اور انہیں وہاں سے بھگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو چین کے صوبے ہوبے میں واقع چڑیا گھر کی ہے، جس میں دو چیتے چلتے ہوئے آئے تو اکیلے ہنس نے اُن پر حملہ کردیا۔ہنس نے اس قدر جارحانہ انداز سے حملہ کیا کہ دونوں چیتوں کو وہاں سے فرار ہونا پڑا، حیران کن طور پر دونوں چیتوں کی جانب سے ہنس پر جوابی حملہ نہیں کیا۔ ہنس نے جب چیتے کو واپس آتے دیکھا تو دوبارہ اُن پر حملہ کیا۔اس طرح کے واقعات کے بارے میں آپ نے یقیناً کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کیونکہ چیتے جیسا خونخوار جانور کسی سے ڈرتا نہیں بلکہ اُسے خود سب کے لیے خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نہ صرف حیران ہوئے بلکہ انہوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ انسانی عقل کو حیران کردینے والا واقعہ ہے‘۔انسانی عقل کو حیران کر دینے والا واقعہ، ویڈیو دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *