Pakistan

IMRAN KHAN AT

عمران خان نے احساس’’کوئی بھوکانہ سوئے‘‘پروگرام کا دائرہ مزید تین شہروں میں پھیلا دیا۔کہتے ہیں قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔غریبوں کی مدد کریں گے تو ملک پر اللہ کی رحمت نازل ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کاورچوئل افتتاحی تقریب سے خطاب۔ کہا۔ مستحق اور پسماندہ طبقہ اس پروگرام سے فائدہ اُٹھائے گا۔ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مزید 3 شہروں تک ‘کوئی بھوکانہ سوئے‘ پروگرام میں وسعت دینےکی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب۔ کہا۔پاکستان مقروض ہے، عوام کی ترقی پر خرچ کرنے کیلئے کم رقم بچتی ہے۔وزیر اعظم عمران کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے، جہاں جہاں بھوکے لوگ ہیں وہاں سروس فراہم کریں گے، موبائل کچن کے ذریعے غریبوں کو کھانا فراہم کیاجائے گا۔جب ریاست کی طرف سےغریب روٹی کھائیں گے تو پاکستان میں برکت آئے گی، پاکستان زیادہ خیرات دینے والے چند ملکوں میں شامل ہے لیکن پاکستان مقروض ہے، عوام کی ترقی پر خرچ کرنے کیلئے کم رقم بچتی ہے۔ احساس’’کوئی بھوکانہ سوئے‘‘پروگرام کا دائرہ مزید 3شہروں میں پھیلا دیا گیا لاہور اور پشاور میں غریب شہری پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے، وزیراعظم مستحق اور پسماندہ طبقہ اس پروگرام سے فائدہ اُٹھائے گا،وزیراعظم عمران خان
پروگرام کا دائرہ ملک بھرمیں پھیلائیں گے، مرحلہ وارفروغ دیا جائے گا، وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *