Pakistan

Chairman NAB

چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے،بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف ہمارا قومی فرض ہے بلکہ نیب کی اولین ترجیح بھی ہے، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئےسات سو چودہ ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نیب کی بڑی کامیابی ہے، نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انوسٹی گیشن کا آپریشنل طریقہ کار وضع کیا ہے۔ نیب راولپنڈی میں پہلی جدید فورنزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولیات دستیاب ہیں، عالمی اقتصادی فورم نے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے،چیئرمین نیب بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا قومی فرض ہے،چیئرمین نیب بدعنوان عناصر سے714 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *