Pakistan

WOMEN SUICIDE STORY FOLLOWUP

کراچی کے علا قے شادمان ٹاؤن میں مبینہ طور پر بلیک میلنگ سے تنگ تین بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی، مبینہ طور پر خودکشی سے قبل خاتون کی جانب سے بھیجا گیا آڈیو پیغام سامنے آیا تو لواحقین نے مقدمہ درج کرادیا کراچی شادمان ٹاؤن کے فلیٹ میں گذشتہ روز کی گئی خاتون کی مبینہ خود کشی کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ۔۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفیہ نے خودکشی سے قبل بہن کو آڈیو پیغام بھیجے جن میں بلیک میلنگ سے متعلق بتایا،لواحقین کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو محلے کے لڑکے حراساں کر رہے تھے۔۔۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل سبب اور دیگردفعا ت کے تحت درج کرتے ہوئے مبینہ آڈیو پیغامات سے متعلق لواحقین کے الزامات کی بھی جانچ شروع کردی ہے۔کراچی شادمان ٹاؤن میں جاں بحق خاتون کا آخری آڈیو پیغام کمزور خاتون کو محلے کے بااثر غنڈے تنگ کررہے تھے محلے کے آوارہ لڑکوں سے پریشان خاتون نے اپنی جان لے لی مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *