Pakistan

ISPR ARMY CHIEF

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں حق خود ارادیت کیلئے جاری جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔۔ کانفرنس میں مشرقی سرحد، کنٹرول لائن اور پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں اہم ملکی۔علاقائی اور عالمی سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کورکمانڈز کانفرنس کے شرکا نے مشرقی سرحد اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا جائز ہ لیا گیا۔ اسپیس پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کے بعد کی صورت حال زیر غور آئی عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا۔ کورونا کی تیسری لہر سے پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اسپیس شرکا نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مسلح افواج کی جانب سے وبا پر کنٹرول کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کو دہرایا۔اسپیس کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل ہونا چاہیے۔ شرکا نے افغان امن عمل اور جاری کوششوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عسکری قیادت کو دوست ممالک کے ساتھ جاری فوجی مشقوں کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کورکمانڈرز کا کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی ،آئی ایس پی آر شرکا کا مشرقی سرحدوں، ایل او سی کی صورت حال پر غور، آئی ایس پی آر مشکل گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، فورم کا دو ٹوک عزم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *