Entertainment

IMRAN ABBAS

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کی ’کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ’سمے نے یہ کیا کیا‘ گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔عمران عباس آج کل ترکی میں موجود ہیں اور اس معروف تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں سے ملاقات کررہے ہیں، ملاقات کی تصاویر و ویڈیو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بھی بنارہے ہیں۔حال ہی میں اداکار نے ترک اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب موسیقی دو سرحدوں کو آپس میں جوڑ دے۔‘بالی ووڈ کے گانے کو ترک اداکارہ بھی خوبصورتی سے نبھا رہی ہیں کیونکہ وہ یہ گانا پہلے بھی گا کر اپلوڈ کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ اچیلیا نے ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ میں ارطغرل کے بڑے بیٹے ’گندوز بے‘ کی اہلیہ ’عائشہ خاتون‘ کا کردار ادا کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *