Pakistan

IMF New Condition

نیا بجٹ نئی مشکلات ۔۔ عوام ہوجائیں تیار ۔۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑے پیمانے پر ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔۔ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تین روپے چونتیس پیسے بجلی مہنگی کرنے کی حامی بھرلی ۔آئی ایم ایف نے پانچویں جائزہ رپورٹ بھی جاری کردی ۔۔ ملک میں رواں سال معاشی ترقی صرف ایک اعشاریہ پانچ فیصد رہے گی
عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کیلئے پانچوی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔۔جائزہ رپورٹ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد جاری کی گئی۔نئی جائزہ ر پورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بجلی تین روپےچونتیس پیسے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رواں سال ملک میں معاشی ترقی کی شرح محض 1.5 فیصد رہے گی جبکہ اگلے سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد ہوسکتی ہے۔اسپیس رپورٹ کے مطابق حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کی یقین دہائی کرائی ہے، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر پارلیمنٹ سے قانون سازی بروقت کرائی جائے گی، ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بروقت عمل درآمد ہوگا۔
اسپیس آئی ایم ایف کے مطابق سال 2024 میں معاشی شرح نمو 5 فیصد ہوسکتی ہے، رواں سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد ہوگی، 2022 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8 ہوسکتی ہے، 2020 میں محصولات کی شرح معیشت میں 0.5 فیصد بڑھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *