Pakistan

Weather

شہرکراچی پر گرمی کے درمیانے درجے کی لہر کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے جب کہ گذشتہ روز پارا 39ڈگری تک ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز شہرمیں 5 روزہ گرم وخشک موسم کی پیش گوئی کی تھی،جس کے اثرات نمایاں ہونے شروع ہوگئے، بدھ کو دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہیں جبکہ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر غالب رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،کم سے کم پارہ 26 فیصد رہا،ہوا میں نمی کا صبح کے وقت 81 فیصد تک بڑھ جانے کے سبب دن کے وقت حدت رہی،تاہم بعدازاں نمی کا تناسب صرف 28 فیصد ریکارڈ ہوا،گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *