Pakistan

IMRAN KHAN

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ گزشتہ حکومتوں میں بدقسمتی سے ایسے قرضے لے لیے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کہا کہ بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی اور بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن میں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا، سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا کوئی اسٹرکچر ہی نہیں تھا اور مورگیج فنانسنگ کامرحلہ بہت مشکل تھا کیونکہ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی۔منصوبے کے حوالے سے انھوں نے کہا نیاپاکستان ہاؤسنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کئےگئے ہیں، یہ ساری اسکیمز اس طبقے کیلئے ہیں جو اپنا گھر بناناچاہتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو 600گھر دینے پر سی ڈی اے کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، گھر بنانے کیلئے پیسہ نہ ہونے پر کچی آبادیاں بن جاتی ہیں، کراچی میں تقریباً40فیصد کچی آبادیاں ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں۔عمران خان نے کہا کہ فراش ٹاؤن میں ماڈرن سہولتیں میسر ہوں گی، کچی آبادیوں کو تبدیل کرنے کیلئےسی ڈی اے کا پلان بہت زبردست ہے۔ملکی قرضوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر سال قرضوں کی جو قسطیں دینی پڑتی ہیں وہ بڑھتی جاتی ہیں، بدقسمتی سے ماضی کے لئے گئے قرضوں کی وجہ سے مزید قرضے بڑھے، ہماری کوشش ہے کہ ملک کی دولت میں اضافہ ہو، دولت میں اضافہ ہوگا تو ہم ملک کا قرضہ اتار سکیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن میں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا فراش ٹاؤن میں ماڈرن سہولتیں میسر ہوں گی،عمران خان کچی آبادیوں کو 600گھر دینے پر سی ڈی اے کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،وزیرِاعظم گزشتہ حکومتوں میں لیے گئےقرضوں سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں،عمران خان سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں،عمران خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *