Pakistan

CURRE PATTA

دور قدیم سے کھانوں کا ذائقہ ، خوشبو میں اضافہ ،صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد کے حامل ، سستے داموں آسانی سے دستیاب جڑی بوٹی کے استعمال کے کوئی نقصانات نہیں بلکہ فوائد ہیں بے شمار، آئیے جانتے ہیں آخر یہ جڑی بوٹی ہے کونسی؟دور قدیم سے کھانوں کا ذائقہ اور خوشبو میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹی کڑی پتے کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اسے استعمال میں لانا نہایت ضرور ی ہے، سستے داموں آسانی سے دستیاب کڑی پتّے کے استعمال کے کوئی نقصانات نہیں بلکہ فوائد بے شمار ہیں۔غذائی و طبی ماہرین کے مطابق کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے، اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے جبکہ یہ سر درد، دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھی نہایت مفیدثابت ہوتا ہے، کڑی پتے میں بھر پور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق کڑی پتہ انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون جبکہ اس میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو اسٹارچ کو گلوکوز میں بدلنے سے روکتے ہیں اور شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے باقاعدگی کے استعمال سے کولیسٹرول کو بھی متوازن رکھا جا سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ اس کا استعمال روزانہ کیا جائے۔کڑی پتے کا استعمال مارکیٹ میں آسانی سے سستے داموں مل جانے والا کڑی پتہ استعمال میں نہایت آسان ہے، اس کا استعمال سلاد، دالوں میں بگھار، ہری چٹنی، نیم گرم پانی میں ڈال کر، مختلف کھانوں میں پکا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔بالوں کے لیے نہایت مفیدکڑی پتہ بالوں کو سفیدہو نے سے بچاتا ہے، بالوں پر شیمپو، کنڈیشنر اور اسٹریٹنر کے استعمال کے نتیجے میں آنے والے مضر اثرات سے بچاتا ہے اور متاثرہ بالوں کی صحت دوبارہ بحال کرتا ہے ۔بے جان بالوں میں جان ڈالتا، بال گرنے سے روکتا ہے، خشکی سکری سے بچاتا ہے اور بالوں کو گھنا بناتا ہے۔کڑی پتے کے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد کڑی پتہ،خون کی بیماری اینیمیا کا بہترین علاج کڑی پتے سے بلڈ شوگر لیول متوازن ہو جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *