corona

CORONA

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 98 افراد انتقال کرگئے، 5300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ،24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.6 فیصد رہی پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.6 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15124 ہوگئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 5517 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 66994 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2610 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 623399 ہوگئی ہے۔پاکستان: کورونا سے مزید 98 اموات، 5300 سے زائد کیسز رپورٹ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.6 فیصد رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *