Pakistan

ACCIDENT

کراچی میں یک کے بعد دیگر دو حادثے،عائشہ منزل کے قریب کار الٹ گئی، قائد آباد پل پر آئل ٹینکر اور ٹرک کے درمیان تصادم، ٹریفک کی روانگی معطل کراچی میں عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں کار مکمل تباہ ہوگئی لیکن کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی، حادثے کے وقت کار میں ڈرائیور سمیت 3 افراد موجود تھے جو کہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرائیور سمیت کار میں موجود تینوں افراد کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔دوسری جانب کراچی میں قائد آباد پل پر آئل ٹینکر اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹینکر سے سرسوں کا تیل بہہ کر قائد آباد پل کی سڑک پر پھیل گیا۔
آئل ٹینکر سے علاقہ مکین جان کو خطرے میں ڈال کر بالٹیوں، بوتلوں اور تھیلوں میں تیل بھر کے لے گئے۔
قائد آباد پل کی سڑک پرتیل پھیل جانے کی وجہ سے داؤد چورنگی جانے والی سڑک بند کر دی گئی۔ پھسلن کے سبب گر کر کئی موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے۔ کراچی، حادثے میں کار مکمل تباہ، سوار محفوظ کراچی: قائد آباد پل پر آئل ٹینکر اور ٹرک کی ٹکر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *