Entertainment

NOOR BUKHARI

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی ہے مزیدجا نتے ہیں اس رپورٹ میں۔سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے بات چیت کرنے کیلئے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔
مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی ۔اداکارہ نے کہا کہ 2 مختلف چینلز نے انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرادی۔
پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں وہ اپنے رب کو منانے کا ارادہ رکھتی ہیں اسی لیے رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ نور بخاری سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔نور بخاری رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *