International

KASHMIR AI REPORT

بھارت نے کرونا کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکے شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا،،، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی اقدامات کو ظالمانہ قرار دے دیا،،، رپورٹ میں کہا روزی روٹی کے متلاشی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا،انسانی حقوق کی نگران عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کووڈ نائنٹین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں انڈین حکومت کی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے مودی حکومت نے مقبوضہ وادی کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کررکھا ہے،دنیا بھر کے 149 ممالک میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ دو ہزار بیس اکیس میں کہا گیا ہے بھارت نے سٹیزن شپ ایکٹ پر احتجاج کرنے والوں اور دہلی میں کسانوں کے ساتھ غیرانسانی رویہ اختیار کیا اور سخت گیر اقدامات اٹھائے،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے نام پر شہریوں کو قید کیا گیا اور ان کی خوراک و صحت کی ضروریات کو نظرانداز کیا گیا،جب شہری روزگار کی خاطر گھروں سے نکلے تو ان کو پولیس نے کرونا کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *