International

IRAN US TALK

امریکہ اور ایران کے درمیان آسٹریا کے شہر ویانا میں جوہری معاہدے کی بحالی کیلیے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، ایران اور روس نے ابتدائی مذاکرات کو مثبت پیشرفت قرار دیدیا جوہری معاہدے پر ایران، امریکہ مذاکرات بحال، 2015 کے جوہری معاہدے میں شریک پانچ دیگر ملک برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی کے نمائندوں کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہو رہے ہیں،، ویانا میں مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایرانی وفد کے سربراہ عباس آرغچی نے کہا پہلا مذاکراتی دور بہت اچھا رہا، ہم یورینیم کی 20 فیصد افزدگی روکنے کے عوض جنوبی کوریا میں منجمد کئے گئے ایک ارب ڈالر کی بحالی چاہتے ہیں، روسی مذاکرات کار نے بھی میٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا، ٹوئٹ میں کہا معاہدے کی مکمل بحالی میں کچھ وقت لگے گا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہا ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان بات چیت تعمیری رہی، ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *