Entertainment

INFOTAINMENT

اسکاٹ لینڈ میں واقع جھیل کے پانی میں چلتے ہوئے پُراسرار دائرے کی ویڈیو نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ یہ پُراسرار دائرہ کنارے پر لگے پودوں کے پیچھے سے نمودار ہوا.اسکاٹ لینڈ میں واقع جھیل کے کنارے پر کھڑے شکاری نے پانی میں چلتا ہوا پُراسرار دائرہ دیکھا۔کیلن وینگل نامی ماہی گیر نے بتایا کہ یہ دائرہ پانی میں کافی دور سے آہستہ آہستہ چلتا ہوا آرہا تھا۔ انہوں نے تھوڑی دیر بعد اس پُراسرار دائرے کی ویڈیو براہ راست نشر بھی کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پُراسرار دائرہ کنارے پر لگے پودوں کے پیچھے سے نمودار ہوا جو پانی میں مخصوص راستے پر چلتا دوسری طرف گیا، ایک موقع پر تیز روشنی بھی ہوئی جس کی وجہ سے منظر ایک سیکنڈ کے لیے روشن ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ماہی گیر منوسٹر جھیل میں ایک افسانوی آبی جانور کی تلاش میں اکثر رات کو مچھلیوں کا شکار کرنے جاتے ہیں کیونکہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ ’لوچ نیس‘ رات کے وقت سطح آب پر آتا ہے۔
ویڈیو کو اب تک گیارہ ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے کچھ خوفزدہ ہوئے جنہوں نے کمنٹس کر کے اپنی کیفیت کے بارے میں بتایا جبکہ کچھ نے اسے ایڈیٹڈ قرار دی جھیل کے پانی میں پُراسرار دائرے کی حرکت، چونکا دینے والی ویڈیو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *