health

HEALTH

ایک نئی تحقیقکے مطا بقچقندرکے بے شمار فوائد ہیں۔ چقندر اور اس کے جوس کے استعمال سے انسانی جسم میں ایسے بیکٹریاز کی افزائش ہوتی ہے جو کہ صحت مند زندگی اور بہتر دماغی کارکاردگی کا سبب بنتے ہیں۔ریڈاکس بائیولوجی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چقندر کا استعمال انسانی صحت میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے اور دماغی کام انجام دینے والے افراد کے لیے یہ ایک قدرتی ٹانک ہے جس کے استعمال سے دماغ کی کارکردگی بہتر اور یادداشت وسیع ہوتی ہے۔بلڈ پریشر ا یک ایسی بیمار ی ہے جس پر کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتی ہے، چقندر کا استعمال یا روزانہ کی بنیاد پر اس کے ا یک گلاس جوس کے استعمال سے ہائی بلڈ پر یشر میں کمی آتی ہے، انجائینا میں مبتلا بہت سے مر یضوں کو نائٹریٹ پر مشتمل ادویات تجویز کی جاتی ہیں جبکہ چقندر میں موجود نائٹر یٹ خون کی نالیوں کو کھولتا ہے اور خون کے بہاؤ کو متوازن بناتا ہے، دل کی اکثر شکایات میں چقندر کا استعمال نہایت مفید ہے۔دوسری جانب غذائی ماہرین کے مطابق فائبر، فولیٹ، میگنیز ، پوٹاشیم ، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور سبزی چقندر کا بطور سلاد یا اس کا جوس بنا کر پینا صحت مند زندگی کے لیے ناگزیر ہے، اس کے جوس کے استعمال سے انسانی جسم کے لیے مطلوب غذائیت کی مقدار حاصل ہوتی ہے اور انسان جسمانی مشقت کے کاموں کے لیے بھی خود کو توانا محسوس کرتا ہےغذائی ماہرین کے مطابق چقندر میں وٹامن اے، بی، سی، آئرن، کاپر اور میگینشیم کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے ۔چقندر کے استعمال کے سبب خون کے خلیے، دماغی و جسمانی کاکردگی، دل کی صحت، خون کی نسوں، جگر اور پورے نظام ہاضمہ پر مثبت اور موثر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔چقندر کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *