Entertainment, International

FACE MASK

امریکا میں فیس ماسک نہ پہننے پر میاں بیوی کو جہاز سے بے دخل کیا گیا تو ایئرہوسٹس نے جشن منایا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک سے اڑان بھرنے والا جہاز مسافروں‌ سے بھرا ہوا تھا جس میں میاں بیوی فیس ماسک لگائے بغیر نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔انہیں دیکھ کر دیگر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں کو فیس ماسک لگانے کا پابند بنائے۔رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایئرہوسٹس نے مذکورہ جوڑے کی نشستوں کے قریب جاکر اُن سے ماسک لگانے کی درخواست کی تو انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت ماسک نہیں لگائیں گے۔مذکورہ جوڑے کو ملازمین سمیت دیگر مسافروں نے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ ماسک لگانے پر راضی نہ ہوئے۔ آخر میں ایئرہوسٹس نے انہیں کہا کہ وہ ماسک پہن لیں بصورت دیگر انہیں پرواز سے اتار دیا جائے گا۔وارننگ کے باوجود مذکورہ جوڑے نے ماسک نہیں لگایا اور جہاز سے اترنے پر رضا مندی ظاہر کی۔جیسے ہی مذکورہ جوڑا جہاز سے نکلنے کے لیے اپنی نشستوں سے کھڑا ہوا تو جہاز میں موجود دیگر مسافروں نے تالیاں بجائیں جبکہ فضائی میزبان نے خوشی میں رقص بھی کیا۔فیس ماسک نہ پہننے والے جوڑے کو جہاز سے اتارنے پر ایئرہوسٹس کا جشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *