Pakistan

SYED GILANI SAEED

سونا نہ چاندی نہ کوئی محل” اور “کیہ دم دا بھروسہ یار” جیسے سینکڑوں مقبول گیتوں کے شاعر سید سعید گیلانی انتقال کرگئے جن کی تدفین آبائی علاقے گور گھٹڑی(کے پی کے) میں کر دی گئی۔پاکستان کے نامور شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی انتقال کرگئے۔
گند ھارا ہندکو بورڈ کے مطابق سعید گیلانی کی نماز جنازہ تحصیل گور گھٹڑی پشاور میں ادا کی گئی۔سعید گیلانی نے بے شمار گیت تخلیق کیے تاہم ‘سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا’ گانا ان کی پہچان بنا۔سعید گیلانی کے لکھےگیت بھارتی گلوکاروں نے بھی گائے۔سعیدگیلانی کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وہ فلمی صنعت سے مایوس ہو کر کئی سال پہلے وہاں منتقل ہوگئے تھے۔اردو اور پنجابی کے ساتھ ساتھ پشتو فلموں کے لئے بھی گیت نگاری کیانہوں نے 163 فلموں کے لئے 107 یادگار نغمات تحریر کئے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *