Pakistan

SCHOOL CLOSE TILL EID

این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں ایک سے آٹھویں جماعت تک کے لیے عید تک اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ملک کا ہر ضلع کورونا سے متاثر ہے اس لیے جو اضلاع متاثر ہیں وہاں کلاس ایک سے آٹھویں تک اسکولوں کو عید تک بند رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع سے متعلق صوبے فیصلہ کریں گے کہ کن اضلاع میں اسکولوں کو بند کیا جائے جب کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ9 سے 12 ویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے سے لیے جائیں گے، یعنی یہ امتحانات 24 مئی سے پہلے نہیں ہوں گے اور امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بھی داخلوں کو آگے کرنے کا کہا ہے کیونکہ امتحانات تاخیر سے ہوں گے تو نتیجہ بھی تاخیر سے آئے گا، بورڈ اور ہائرایجوکیشن کمیشن اس معاملے پر بات کرکے فیصلہ کریں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں اے لیول اور او لیول کے امتحانات اپنے وقت پر شیڈول کے مطابق ہوں گے، ملک میں ایسے طلبہ کی تعداد کم ہے جو یہ امتحانات دے رہے ہیں اس لیے یہ طلبہ اپنے امتحانات کی تیاری جاری رکھیں، کیمبرج نے کہا ہے کہ وہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *