Pakistan

KHARBOZA

خربوزہ کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد۔ طبی ماہرین کے مطابق خربوزہ بہت سے طبی فوائد کا حامل ہے۔ خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے موسم سرما کے آتے ہی مارکیٹ میں بڑی تعداد میں نظر آنے والا شیریں پھل خربوزہ ایک فرحت بخش غذا ہے جسے کھانےسے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے، دنیا میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جس کی ہر قسم مفید ہے، خربوزہ کھانے سے مجموعی صحت پر متعدد اور حیرت انگیز فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کی جانب سے موسم گرما میں خربوزے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ ایک فرحت بخش مفید غذا ہے جو گرمی کے اثرات سے بچاتی ہے اور اسے کھانے کے نتیجے میں گرمی کی شدت بھی کم محسوس ہوتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق خربوزہ بہت سے طبی فوائد کا حامل، خربوزہ کے استعمال سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی دھڑکن کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے، یہ بیماریوں کی جڑ قبض کی شکایت سے بھی جان چھڑانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔موسم گرما میں طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیے جانے والا پھل خربوزہ کھانے کے مزید حیرت انگیز فوائد مندرجہ ذیل ہیں:خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے اور انسان شدید گرمی میں بھی خود کو توانا اور تروتازہ محسوس کرتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *