International

BANGLADESH

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 50 افراد ڈوب گئے جن میں سے 26 کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے دریائے شیتا لکھیا کے جنوبی ساحل پر کئی مزدور ملک گیر لاک ڈاؤن کے اعلان کے باعث گنجائش سے زیادہ کشتی میں سوار ہو کر آبائی علاقے جارہے تھے کہ کشتی بحری جہاز سے ٹکر کر الٹ گئی۔کشتی الٹنے سے 50 مسافر ڈوب گئے جن میں سے کچھ تو تیرے ہوئے واپس ساحل تک آگئے تاہم اکثر مسافر دریا میں لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران 26 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ دریا میں طوفان کے باعث امدادی کاموں کو روک دیا گیا ہے جب کہ باقی ماندہ مسافروں کے زندہ بچ جانے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز ہونے پر ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *