Pakistan

SUGAR PRICE

لاہور میں دکان داروں نے ایک کلو چینی 85 روپےکلو میں فروخت کرنےکا حکم ہوا میں اُڑادیا۔ چینی 100 سے 120 روپےفی کلو میں بِک رہی ہے،لگتا ہےکہ انتظامیہ کی ذمہ داری صرف قیمتوں کا اعلان کرنا ہے ضلعی انتظامیہ نے چینی کےسرکاری نرخ 85 روپے فی کلو مقرر توکر دیے تاہم شہر میں کہیں بھی چینی اس قیمت پر دستیاب نہیں۔صارفین کہتےہیں کہ چینی 100 سے 120 روپےفی کلو میں بِک رہی ہے،لگتا ہےکہ انتظامیہ کی ذمہ داری صرف قیمتوں کا اعلان کرنا ہے،عمل درآمد کرانا نہیں۔دوسری جانب کمشنرلاہور کہتےہیں کہ انتظامیہ چینی کی سرکاری قیمت پر فروخت اور دستیابی یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے،کسی سےکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اگرشہریوں کو کوئی شکایت ہے تو انہیں اطلاع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *