Pakistan

SHAH MEHMOOD QURAISHI

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا، چین کا یہ بیان پاکستان کے لیے نہیں تھا۔ بھارت سے تجارت کو دو ٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے ،بھارت سے دوستانہ تعلقات کے خواہشمند ہیں ملتان میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے ایک فون کال پر پالیسی بدلنےکا بیان پاکستان کےلیے نہیں ہے،سی پیک پر کام جاری ہے اور اسی کام کے سلسلہ میں جلد چین کا دورہ کروں گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے بھارت سے تجارت کو دو ٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے ،بھارت سے دوستانہ تعلقات کے خواہشمند ہیں اور اس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، کشمیر سے متعلق پاکستان کے تاریخی مؤقف میں وزن ہے، پاکستان بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پر امریکا کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کا ایک پیمانہ مقرر کیا گیا تھا اور صرف ان ممالک کو بلایا گیا جو موسمیاتی تبدیلی کا موجب بن رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقی طور پر نوازشریف کو واپس آنا چاہیے، عدالتوں نے انہیں بہت ریلیف دیا انہیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *