Entertainment

SARA AND FALAK

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔ اداکارہ سارہ اورفلک ان دنوں ترکی میں سیرو تفریع کے لیے موجود ہیں۔ معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
گلوکار فلک شبیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے ہیں اوراچانک سارہ مسکراتیں ہوئیں سامنے آتی ہیں اور گلوکار انہیں پھول دے دیتے ہیں۔مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو اور محبت بھرے انداز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اداکارہ سارہ اورفلک ان دنوں ترکی میں سیرو تفریع کے لیے موجود ہیں۔اس سے قبل گلوکار فلک شبیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے سارہ خان کو گھر میں ڈھونڈھ رہے ہیں جبکہ سارہ خان کچن میں کچھ پکانے میں مصروف تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ فلک شبیر سارہ خان کو پھولوں کا گلدستہ دے رہے ہیں اور ساتھ میں اُن کی فلٹر کے ساتھ ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔فلک شبیر کا سارہ خان کو بھول دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ’وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔جبکہ اس دوران سارہ خان نہیں جانتی تھیں کہ فلک شبیر اُن ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کو خوب دعائیں بھی دی جا رہی ہیں جبکہ ایک انسٹا صارف کا ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بس کرو یار، اتنی محبت، رلاؤگے کیا سارہ خان اور فلک شبیرکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *