Pakistan

AHSAN IQBAL

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ آپ کی لڑائی نواز شریف سے ہے لڑیں لیکن 22کروڑ عوام سے انتقام نہ لیں اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گھر سے ہر روزجہاد کرنے نکلتے ہیں، کاش آپ مہنگائی، بیروزگاری، غربت کے خلاف جہاد کرنے نکلتے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی تین سالہ کارکردگی کے مطابق تو جہاد آپ نے عوام کے خلا ف کیا ہے، یہ جہاد نہیں بلکہ یہ آپ کی ضد، انا، حسد اور نفرت کی لڑائی ہے اور آپ نے اِس حسد اور انا کی آگ میں 22 کروڑ عوام کو جھونک رکھا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آپ کی لڑائی نواز شریف سے ہے لڑیں لیکن 22کروڑ عوام سے انتقام نہ لیں، عمران خان آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، اپنا چندہ اکٹھا کریں، ملک اُن کو چلانے دیں جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم آپ کو اسٹیٹ بینک کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *