Pakistan

SUGAR MAFIA PROPERTIES

چینی مافیا کے خلاف جاری تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آگئے ۔ چینی مافیا کی ملائیشیا، دبئی، برطانیہ اور یورپ میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں ہیں ایف آئی اے نے چینی اور سٹہ مافیا کے خلاف قانونی شکنجے کو مزید کس لیا پاکستانی قوم کا پیسہ کہاں گیا ؟ چینی اور سٹہ مافیا کے کالے کرتوت ایف آئی اے سامنے لے آیا ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق سٹے اور چینی کے ناجائز منافع سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنائی گئیں بے نامی جائیدادیں ملائشیاء، دوبئی، برطانیہ اور یورپ میں بنائی گئیں ایف آئی اے نے جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جس کے لیے ایف آئی اے وزارت خارجہ کو نام اور تفصیل فراہم کرے گی چینی مافیا اور سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے 392 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آئی تھیں ان اکاونٹس سے مجموعی طور پر 622 ارب کی رقوم منتقل کی گئیں تھیں
ایف آئی اے نے ان اکاؤنٹس میں موجود 7 ارب روپے منجمد کروا دئیے ہیں واٹس ایپ گروپ سے ملک بھر میں ایک ہزار سٹہ بازوں کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *