Entertainment

SAMINA PIRZADA

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے معروف لوک گلوکار شوکت علی کو لیجنڈ قرار دیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شوکت علی کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم آپ کی آواز سے محروم ہوجائیں گے لیکن آپ کے سُریلے گانوں کی وجہ سے آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ گائیکی کی دُنیا کے لیجنڈ اور ایک آئیکن ہیں۔‘ثمینہ پیرزادہ کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد گلوکار کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کررہی ہے۔شوکت علی گائیکی کے لیجنڈ تھے: ثمینہ پیرزادہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *