Sport

PAK BEAT SOUTH AFRICA

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ۔۔ بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی اور مرد میدان قرار پائے سنچورین کا میدان ۔۔ پاکستانی بلے بازوں کی زمہ دارانہ بیٹنگ ۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیا تھا ۔۔ پروٹیز ٹیم کے وین ڈر ڈوسن نے اپنی شاندار پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے تھری فیگر اننگز کے لیے 123 گیندوں کا سامنا کیا۔NAT SA CENTURY شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد حسنین اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک شکار آیا WICKETSہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا ۔۔ فخر زمان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 177 رنز سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ BABAR AZAM CENTURY میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب فہیم اشرف نے کور پر ایک رن بنا کر پاکستان کو میچ جتوا دیا۔ فہیم اشرف 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو3وکٹوں سے ہرادیا پاکستان نے 274 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا کپتان بابراعظم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی امام الحق 70،محمد رضوان 40 اورشاداب خان نے 33 رنز بنائے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورزمیں 6 وکٹوں پر 273 رنز بنائے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا فہیم اشرف اورمحمد حسنین نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی وین ڈرڈوسن 123 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے
ڈیوڈ ملر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *