Entertainment

FISH LIKE LEAF

ویسے تو دنیا قدرت کے انمول نمونوں سے بھری پڑی ہے،،زمین، آسمان یا پھرہو سمندر کی گہرائیاں ،،قدرت کی تخلیق کے شاہکار ہر جگہ واضع ہے،،ایسی قدرت کی ایک تخلیق کا ذکر ہم آپ سے کرنے جارہے ہیں جو دیکھنے میں تو ایک پتے کی مشابہیت رکھتی ہے ،،لیکن درحقیقت یہ پتہ نہیں بلکہ ایک مچھلی ہے ،مچھلی کی حقیقت اور خصوصیات کیا ہیں جانتے ہیں اس رپورٹ میں برازیل، پیرو، کولمبیا، اور وینزویلا کے ایمیزون جنگلات میں لیف یا پتہ مچھلی عام ملتی ہے۔ یہ کسی بے جان مڑے تڑے پتے کی طرح تیرتی رہتی ہے اور شکار کو لبھا کر اسے نوالہ بنالیتی ہے۔ارتقائی عمل نے اسے ایک پتے کی شکل دی ہے اور اس کے نچلے جبڑے کا کنارہ بھی پتے کے ڈنٹھل جیسا لگتا ہے۔ کتھئی رنگ کی یہ مچھلی مڑتی بھی ہے، ٹیڑھی بھی ہوتی ہے اور اکثر نیچے دیکھتی رہتی ہے،جسے دیکھ کر کسی پتے کا گمان ہوتا ہے۔ اس طرح یہ اپنے شکار اور اپنے شکاری دونوں کو ہی دھوکا دیتی ہے۔ اسے ایمیزون لیف فِش بھی کہا جاتا ہے۔اس کا شکار کرنے کا انداز بھی بہت خوب ہے۔ یہ اپنا جبڑا بڑھا کر پانی میں آگے بڑھتی ہے اور شکار تک پہنچتی ہے۔ ڈیڈ لیف فش اپنے جسم سے ایک تہائی اور دو تہائی تک کے جانور کھا جاتی ہے۔ یہ اتنی پیٹو ہے کہ اپنے وزن کے برابر خوراک ایک دن میں چٹ کرجاتی ہے۔پہلی مرتبہ اسے 1920ء میں دیکھا گیا تھا اور پہلی دستاویز میں اسے مردہ مچھلی قرار دیا گیا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ اس کا عاقلانہ انداز ہے جس سے وہ خود کو مردہ ثابت کرتی ہے۔ اگرچہ اسے پالا بھی جاتا ہے لیکن اپنی حملہ آور شکاری صفت کی بنا پر ہمیشہ یہ کوئی درست فیصلہ نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *