health

NICVD

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے سندھ کے ایک اور ضلعے میں اسپتال کا افتتاح کردیا۔ این آئی سی وی ڈی حیدرآباد سے منسلک ہوگا، جہاں پر امراضِ قلب کے مریضوں کو جدید پرائمری پی سی آئی، انجیوپلاسٹی، پیس میکرز، ایکوکارڈیوگرافی، اوپی ڈی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔این آئی سی وی ڈٰی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے تیسویں سینٹر کا ٹنڈوالہیار (ڈی ایچ کیو اسپتال) کا افتتاح کردیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’ٹنڈوالہیار میں این آئی سی وی ڈی سینٹر کا قیام ایک نعمت اور یہاں کے لوگوں کے لئے تحفہ ہے‘انہوں نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی کے صوبے میں دس اسپتال اور 19 چیسٹ پین یونٹس ہیں، جہاں امراض قلب کے مریضوں کا بلکل مفت علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سینٹر کے قیام کو شہر اور اطراف میں بسنے والے لوگوں کے لیے تحفہ قرار دیا.ترجمان کے مطابق یہ سینٹر این آئی سی وی ڈی حیدرآباد سے منسلک ہوگا، جہاں پر امراضِ قلب کے مریضوں کو جدید پرائمری پی سی آئی، انجیوپلاسٹی، پیس میکرز، ایکوکارڈیوگرافی، اوپی ڈی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *