International

Meera case

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وکلاء کو تکذیبِ نکاح کیس میں بحث کے لیے آخری مہلت دے دی۔ اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا اس لیے عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
اداکارہ میرا نے تکذیبِ نکاح کیس میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔
اداکارہ کا مؤقف ہے کہ عتیق الرحمان ان کا شوہر نہیں ہے، فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔
اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا اس لیے عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت آج لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رائے خان محمد نے کی۔
سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکلاء نے بحث کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ۔
عدالت نے میرا کے وکلاء پر بحث نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں بحث کرنے کی آخری مہلت دے دی اور سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *