Pakistan

MEASLES

موسمِ گرما اور موسمِ بہار کے دوران بچوں میں ہونے والی بیماری خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو پھیلنے کے سبب بچوں کی بہت بڑی تعداد متاثر کر سکتی ہے۔ اس بیماری کی شرح بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں زیادہ پائی جاتی ہے یہ وائرس اُن بچوں کو متاثر کرتا ہے جنہیں پیدائشی ٹیکوں کے دوران خسرے کا ٹیکا نہیں لگا ہوتا۔طبی ماہرین کے مطابق خسرہ پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے جو کھانسی یا چھینک کے جراثیم کے ذریعے دوسروں کو بھی متاثر کرتی ہے، اس بیماری کی شرح بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں زیادہ پائی جاتی ہے، خسرہ کے جراثیم کپڑوں میں بھی پائے جاتے ہیں جس کے سبب یہ ایک سے دوسرے بچوں کو متاثر کر سکتی ہے۔خسرہ زیادہ تر گرم ممالک میں موسم بہار کے دورانیے میں کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے خسرے کی علامات میں چہرے، گردن بازوؤں اور جسم کی بیرونی جِلد کا سرخ ہونا اور چھوٹے چھوٹے بے تحاشا دانوں کا بننا شامل ہے، اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد قبض کی شکایت، بھوک کا ختم ہو جانا، بے چینی محسوس ہونا، غنودگی اور بے ہوشی کی سی کیفیت کا ہونا بھی عام بات ہے۔خسرہ کی علامات اورجوہات خسرہ پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *